شانگلہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت خاندان کے 3افرا د کو قتل کردیا، والد زخمی


 الپوری۔صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر شانگلہ میں صابر حسین نامی شخص نے بیوی،بھائی اوربہو کو قتل کردیا جبکہ والد کو شدید زخمی کردیا

 بشام پولیس کی بروقت کاروائی میں ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات کے روز صبح اطلاع ملی کہ شانگلہ کی تحصیل بشام کے علاقے شنگ شوو میں صابر حسین نامی شخص نے فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت بھائی کو قتل جبکہ والد محمد حسین شدید زخمی کر دیا ہے۔

قتل ہونے والوں میں ملزم کی بیوی ،بہواور بھائی سردار حسین شامل  ہیں۔ بشام پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ڈی پی او شانگلہ محمد آصف گوہر اور ایس پی مزمل شاہ جدون نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ کیس کے مختلف پہلوؤں  پر تفتیش کی جائے گی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔