وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کو ممکن بنایا جارہا ہے اس میں جلد کامیاب ہو نگے۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ برطانوی حکومت سے مشاورت کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف غیر قانونی طریقے سے لندن میں مقیم ہیں انھیں پاکستان واپس بھجوایا جائے۔
شہزاد اکبر نے بتایا نوازشریف کو واپس پاکستان لانے میں کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں، اب ہائی کورٹ فیصلے کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔انھوں نے کہا خدا کا شکر ہے عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت چل پڑ رہا ہے۔