لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کہناتھا کراچی میں چینی اور آٹے کے جہاز آ چکے ہیں جلد عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔چینی اور آٹے کے بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن آئندہ چند روز میں قیمتیں کم ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہو جائیں گے۔ ن لیگ پتھر مارنے والی اور ش لیگ سنگ تراش جماعت ہو گی۔ میرا نہیں خیال سال کے آخر تک دونوں گروپ اکٹھے رہیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ کو عزت کیوں نہیں دے رہےاپنے آپ کو سرنڈر کریں۔ نوازشریف کی علالت پر عدالتیں کہہ رہی جو ہسپتال داخل نہیں ہوا پیناڈول یہاں سے بھی ملتی ہیں۔ عدالتوں کو مطلوب تمام افراد لندن کو پناہ گاہ بنائے ہوئے ہیں۔ جو عدالتوں کو مطلوب ہے وہ لندن میں اکھٹے ہیں۔ لندن اشتہاریوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔شہبازشریف پچھتارہے ہیں وہ واپس کیوں آئے۔
انہوں نے کہا کہ گجرپورہ سانحہ دنیا میں ندامت کا باعث بنا جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سی سی پی او کے بیان پر کہوں گا سب لوگ میڈیا پر بات کرنے والے نہیں ہوتے ان کا بیان ذمہ دارانہ اور بغیر سوچے سمجھے دیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے کب ہوں گے اس کا پتہ نہیں۔ایم ایل ون کا شدت سے انتظار ہے 20 ستمبر کے ٹینڈر ہوجائیں گے جو گیم چنجر ہوگا۔