اسلام آباد۔ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3 مزید مریض انتقال کر گئے جس کے بعدملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6ہزار 373ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 955ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد6 ہزار 46 ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 584نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اس وقت 534کوروناوائرس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 330مریض صحتیا ب ہو کر گھروں کو چلے گئے جبکہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہو نے والے مریضوں کی شرح 95.9فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے۔
اب تک پاکستان میں کل 288,536مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے مریضوں، ایکٹو مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور انتقال کرنے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد97ہزار 602ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 215افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پنجاب میں اب تک 94,268مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کرروناوائرس مریضوں کی تعداد 1,119ہے۔جبکہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31ہزار 675ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 440افراد جان کی بازی ہار گئے۔
صوبہ سندھ میں 126,861 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 2,374ہے۔ جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 36ہزار 862ہوچکی ہے۔ صوبے میں 1256افراد چل بسے۔
خیبر پختونخوا میں 34,865مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 741ہے۔
صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 13ہزار 401کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 145مریض چل بسے۔بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس کے 12,272 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 984ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسزکی تعداد15ہزار862ہوگئی،جبکہ اموات کی تعداد 178تک جاپہنچی۔ اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے 15,296مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 388رہ گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک 3ہزار 164افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 74افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔گلگت بلتستان میں اب تک 2,762مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 328رہ گئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2ہزار389ہوچکی ہے جبکہ 65افراد جان کی بازی ہار گئے۔آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 2,212 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 112رہ گئی ہے۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ88ہزار536ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 28ہزار724ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2,908,379ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے سہولیات ہیں۔