میرانشاہ.۔شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل صبح سویرے تحصیل دتہ خیل علاقہ لانڈ محمد خیل میں سڑک کے کنارے سیکورٹی فورسز کے اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی ساجد شہید ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار ہر روز اسی جگہ پر صبح سے شام تک ڈیوٹی کردیتا تھا ریموٹ بم حملے میں شہید کر دیئے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔