لاہور۔ایل ڈی اے سٹی کیس میں عدالت نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے احد چیمہ کیخلاف تحقیقات بند کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرارکھی تھی جہاں احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے نیب کی درخواست کومنظورکرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ نیب نے اپنی رپورٹ میں استدعا کی تھی کہ ملزمان کی جانب سے متاثرین کوباقاعدہ پلاٹس فراہم کردیئے گئے۔
عدالت قانون کے مطابق درخواست منظور کرنیکاحکم دے جس کو منظور کرتے ہوئے آج احتساب عدالت کی طرف سے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔