کراچی، عمارت میں آتشزدگی، ایک بچی سمیت 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

 

کراچی۔کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں.۔

شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ ہوگئیں۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو سروسز ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینسز اور رضا کار، پولیس و دیگر ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

 فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم آگ کی شدت کے باعث متعد دلوگ بیہوش ہوگئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے۔

اس حوالے سے تھانہ سول لائن پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ ہجرت کالونی کی گلی نمبر 4 میں موجود ایک عمارت میں پیش آیا۔