لاہور.پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز لاہور کی جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔