اسلام آباد۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے ہوئے افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ا پنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس موقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 20 سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی اورخوش حالی کیلئے دعا گو ہیں۔