راولپنڈی۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر کے 11سالہ بچی کو شہید جبکہ خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مستقل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کر تے ہوئے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹروں پر خود کار بھاری ہتھیاروں اور ہیوی مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہر ی آباد ی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائر نگ سے 11 سالہ بچی شہید جبکہ 75 سالہ خاتون سمیت 4 بے گناہ شہری زخمی ہو تگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاک آرمی کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔