خیبرپختونخوا،شادی ہالوں کیلئے ایس اوپیزجاری‘دلہادلہن کیلئے ماسک لازمی قرار

 

پشاور۔صوبائی حکومت نے شادی ہالوں کے لئے ایس اوپیزجاری کردیئے جبکہ شادی ہال منگل کے دن سے کھلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں 15مارچ سے بند شادی ہال کھلنے کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں صوبائی حکومت نے اس بارے میں ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

ایس اوپیزکے مطابق دلہا اور دلہن کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا‘تمام مہمان بھی ماسک پہنیں گے۔

شادی ہال اپنی گنائش سے نصف افراد کو اندر آنے کی اجازت دیں گے 2000مہمانوں کی گنجائش والے ہال مین زیادہ سے زیادہ ایک ہزار لوگوں کو بٹھایا جاسکے گا۔

شادی ہال کے واش رومز کی صفائی ہر ایک گھنٹہ بعد کرنا لازمی ہوگی۔

گیٹ پر صابن اور پانی کا انتظام لازمی ہوگا اور ہرمہمان کے لئے ہاتھ دھونا لازمی ہوں گے۔

جبکہ میز کے گرد بھی نصف تعداد میں مہمانوں کو بٹھایا جائے گا‘ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال میں ہر تقریب شروع ہونے سے قبل سٹاف کا کورونا ٹیسٹ اور میڈیکل چیک اپ لازمی ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ تواتر سے شادی ہالوں کا معائنہ کرے گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو 5لاکھ تک جرمانہ‘مالکان کی گرفتاری اورشادی ہال کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔