پشاور،موسم کی تبدیلی کے باعث بی آر ٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ 

 

پشاو۔موسم کی تبدیلی کے باعث بی آر ٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خراب ہونے والی گاڑیوں کے بارے میں رپورٹ صوبائی حکومت کودیدی ہے۔

  موسم سرما کی آمد کے باعث بی آرٹی کے اوقات کار 10بجے کے بجائے رات 9بجے کرنے اور صبح 6بجے کے بجائے 7بجے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

 صبح اور رات کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ تاہم حتمی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے دیدی جائیگی۔

رات 9بجے کے بعد بی آر ٹی کی بسیں اپنی منزل مقصود کے لئے خالی جا رہی ہوتی ہیں جس سے بی آر ٹی انتظامیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 جبکہ صبح کے اوقات کار میں بھی شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

 موسم کی تبدیلی کے باعث بی آر ٹی کے اوقات کار کی تبدیلی کی سفارشات کردی گئی ہے۔