کاغان۔ خیبر پختونخوا کی مشہور سیاحتی وادی کاغان میں ٹراؤٹ مچھلی کے شکار اور خرید و فروخت پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان نے کہا ہے کہ بے دریغ شکار کی وجہ سے مقامی ٹراؤٹ معدوم ہو رہی ہے اس لیے ہم اسے محفوظ بنا کر سپورٹس ٹرافی فشنگ کے طور پر متعارف کروانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر ایمل زمان کا کہنا ہے کہ جب ٹراؤٹ کی تعداد زیادہ ہو گی تو ایک سیاحتی مرکز کے طور پر ہم یہاں ٹرافی فشنگ کا انعقاد کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ میں ایسے لوگ ہیں جو اس کے لیے بہت رقم دیتے ہیں اور وہ ایسی جگہ جا کر مچھلی پکڑتے ہیں اور تصویر اتار کر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑ دیتے ہیں۔