حکومت پیغام دے رہی ہے اپنی حفاظت خود کرو،ریاست پر توقع نہ کرو، مریم نواز

اسلام آباد. مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ حکومت پیغام دے رہی، ریاست پر توقع نہ کرو، خود اپنی حفاظت کرو.

بدنام زمانہ افسر کو  کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ تمام وفاقی وزراء دفاع میں آگئے، مظلوم کو الزام دیکر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی یے۔

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ موٹر وے پر ہونے والے شرمناک اور اندوہناک واقعہ  سے پاکستان کی عوام اور بالخصوص خواتین ہل کر رہ گئی ہیں۔


یہ پہلی حکومت آئی ہے جو نا صرف ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی  ہے بلکہ کھلے عام یہ پیغام دے رہی ہے کہ  ہر کوئی اپنی حفاظت خود کرے ریاست سے کوئی توقع نہ رکھے۔ آپ ملزم کی بجائے مظلوم کو الزام دیکر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا  آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے  یا یہاں جنگل کا قانون ہے؟ حکومتی رویہ تشویش ناک ہے آپ مظلوم کے بجائے مجرم کو الزام دے کر   بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔آپ کو شرم آنی چاہیے۔

مریم نواز  نے کہا کہ اس حکومت سے سوال کرنا چاہیئے کہ ایک بدنام زمانہ آفسر میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ اس کے دفاع کے لیئے وفاقی وزراء بھی میدان میں اتر آئے اور سرکاری ترجمان بھی صف  آراء ہو گئے؟ سرکاری گاڑیوں میں دن رات خاندانوں کے ساتھ سفر کرنے والے سرکاری گارڈز رکھنے والے حکومتی ارکان اور سی سی پی او کو کیا پتہ کہ ہر عورت کے پاس گاڑی موجود نہیں ہوتی۔


اس ملک کی عام عورت کو گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے،چاہے وہ کہیں بھی ہو اسکی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ  پیغام اس ملک کی عورتوں کو دیا گیا ہے۔ اس ملک کے شہریوں کو دیا گیا۔ یہ سانحے سے بڑا المیہ ہے۔ سانحے اور المیئے میں فرق ہوتا ہے۔ سانحہ موٹر وے پر ہوا اور المیہ یہ ہوا کہ سی سی پی او  کے پیغام سے یہ واضح ہو گیا کہ رات کے وقت شہریوں کی حفاظت ہماری زمہ داری نہیں۔

موٹر وے پر ڈرائیونگ کرتی عورت ریاست کا مسئلہ نہیں۔ حکومت نہ حفاظت کر سکتی ہے نہ مظلوم کی داد رسی کر سکتی ہے۔