جنرل موٹرز نے اپنا پہلا الیکٹرک ٹرک بنانیکا اعلان کر دیا

ڈیٹرائٹ۔امریکہ کی گاڑیاں بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی جنرل موٹرز نے ٹیسلا کیساتھ مقابلہ بازی کرتے ہوئے اپنا پہلا الیکٹرک/ ہائیڈروجن ٹرک بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 جنرل موٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو سال میں اس الیکٹرک ٹرک کی پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔

 اس سلسلے میں جی ایم کا ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نیکولا سے تقریباً دو بلین ڈالرز کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

 خیال رہے کہ ٹیسلا کی گاڑیاں بیٹری پاورڈ ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں جنرل موٹرز کے ٹرک ہائیڈروجن اور آکسیجن کے اشتراک کیساتھ چلائے جائیں گے۔

 ان ٹرکوں کو ٹیسلا کے سائبر ٹرکس کے مقابلے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ جنرل موٹرز نے اپنے اس ٹرک کو ”بیجر“ کا نام دیا ہے‘ جس کی رواں سال دسمبر میں رونمائی کی جائے گی۔