پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ملک میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کے بعد آج سلو اسپیڈ کے ساتھ بحال ہے۔
اگرچہ جڑواں شہروں کی طرف جانے والی تمام سڑکیں اور رابطہ گلیاں مکمل طور پر بند ہیں۔
ادھر کراچی میں ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہر قائد کے باسی بھی پریشان ہیں جبکہ آن لائن سروسز سے منسلک لوگوں کا کام شدید متاثرہورہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔