اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کر لیں! حالیہ اپ ڈیٹ میں ایک بڑی سکیورٹی خامی کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً 50 سے 60 فیصد لوگ براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کا استعمال کرتے ہیں، اور اس میں موجود سکیورٹی کمزوری واقعی ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
یہ خامی خاص طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز میں سامنے آئی تھی۔ Kaspersky کے ماہرین نے اس خامی کا پتہ لگایا اور بتایا کہ ہیکرز اس بگ کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ CVE-2025-2783 نامی بگ کے ذریعے ہیکرز نے مختلف صارفین کو نشانہ بنایا، اس لیے براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔