واٹس ایپ کا نیا فیچر! مختصر بریک لینے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صارفین لاگ آؤٹ کر سکیں گے، بغیر اپنا ڈیٹا کھوئے۔

اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں اکاؤنٹ سیٹنگ میں لاگ آؤٹ آپشن دیکھا گیا ہے، جس میں صارفین کو دو اختیارات دیے جائیں گے۔

پہلا آپشن لاگ آؤٹ کے ساتھ تمام ڈیٹا اور ترجیحات کو حذف کر دے گا، جبکہ دوسرا آپشن صارف کے تمام ڈیٹا اور ترجیحات کو محفوظ رکھے گا، تاکہ وہ دوبارہ سائن ان کر کے اپنی چیٹس اور گروپس بحال کر سکیں۔

کیا آپ بھی واٹس ایپ سے مختصر بریک چاہتے ہیں؟ دلچسپ فیچر پر کام جاری
فوٹوسوشل میڈیا