ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کی برانڈنگ میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت iOS، iPadOS، macOS، watchOS اور visionOS کے ناموں کو یکساں نمبرنگ دی جائے گی۔ یہ اقدام برانڈنگ میں تسلسل اور صارفین کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ایپل کے موجودہ آپریٹنگ سسٹمز کے نام مختلف برسوں میں متعارف کرائے جانے کی وجہ سے غیر متوازن ہیں، جیسے iOS 18، watchOS 12، macOS 15 اور visionOS 2۔ اس تبدیلی کے بعد، تمام سسٹمز iOS 26، iPadOS 26، macOS 26، watchOS 26 اور visionOS 26 کے نام سے جانے جائیں گے۔
یہ فیصلہ ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس (WWDC) 9 جون کو متوقع ہے، جہاں کمپنی اپنے مستقبل کے سافٹ ویئر وژن کو مزید واضح کرے گی۔