میٹا نے واٹس ایپ اسٹیٹس کو مزید انٹرایکٹو بنانے کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اب صارفین میوزک کلپس، کولاج اور اسٹیکرز کو اپنے اسٹیٹس میں شامل کر سکیں گے۔ میوزک کلپس 15 سے 60 سیکنڈ تک ہوں گے، جنہیں ایپ کی میوزک لائبریری سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، لے آؤٹ فیچر کے ذریعے صارفین 6 تصاویر کے کولاج کو ایک مخصوص انداز میں شیئر کر سکیں گے۔ ایڈ یورز اسٹیکر اپڈیٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں دوست یا رشتے دار اسٹیٹس پر اپنی تصاویر کے ذریعے ردعمل دے سکیں گے۔