میٹا نے پچھلے کچھ سالوں میں فیس بک کی مین فیڈ کو ایک ڈسکوری انجن میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، جہاں صارفین کو ایسے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کا مواد دکھایا جاتا ہے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے۔
کمپنی کے مطابق، یہ تبدیلی ٹک ٹاک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے، لیکن صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے جاننے والوں کی پوسٹس نہیں دیکھ پا رہے۔ اسی وجہ سے میٹا نے فیس بک ایپ میں فرینڈز سیکشن کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے سیکشن میں صرف وہ مواد دکھایا جائے گا جو صارف کے فیس بک فرینڈز سے متعلق ہوگا۔
میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ان ابتدائی اپ ڈیٹس میں سے ایک ہے جو فیس بک کے 21 سال پرانے فیچرز کو واپس لانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ فرینڈز ٹیب میں فیڈ پوسٹس، اسٹوریز، ریلز، برتھ ڈیز، اور فرینڈ ریکوئسٹس شامل ہوں گی، اور ممکنہ واقف کاروں کے بارے میں تجاویز بھی فراہم کی جائیں گی۔ مارک زکربرگ نے بتایا کہ کمپنی ماضی کے ان فیچرز پر غور کر رہی ہے جو لوگوں کے لیے خوشگوار تھے لیکن اب دستیاب نہیں ہیں۔