زمین سے 30 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر ایک بڑے بلیک ہول نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ یہ بلیک ہول کہکشاں SDSS1335+0728 کے مرکز میں موجود ہے اور 2019 سے اسے رئیل ٹائم میں دیکھا جا رہا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ بلیک ہول جاگنے کے بعد ایکس ریز خارج کر رہا ہے، جو کہ عام بلیک ہولز کی نسبت 10 گنا زیادہ روشن اور توانائی پیدا کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس بلیک ہول کا رویہ واقعی غیرمعمولی ہے اور وہ اس کی وضاحت کرنے میں ناکام ہیں۔ اس تحقیق کی بدولت ہمیں بلیک ہولز کے رویوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی امید ہے۔