آج کے دور میں تقریباً ہر شخص کے پاس موبائل فون موجود ہے، لیکن کم ہی افراد ان پوشیدہ فیچرز سے واقف ہیں جو چند مخصوص کوڈز کے ذریعے فعال کیے جا سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس جیسے آپریٹنگ سسٹمز میں ایسے کئی "سیکرٹ کوڈز" موجود ہیں جو صارفین کو اہم معلومات اور ٹیسٹنگ فیچرز تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
اینڈرائیڈ فونز عمومی طور پر USSD پروٹوکول پر کام کرتے ہیں، جس کے تحت مختلف کوڈز درج کرنے سے صارف مخصوص سسٹم معلومات اور سیٹنگز تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کوڈز کو استعمال کرنے کے لیے صرف فون کی ڈائل ایپ کھول کر مخصوص کوڈ درج کرنا کافی ہوتا ہے۔
اہم معلوماتی کوڈز:
-
*#06#
: IMEI نمبر ظاہر کرتا ہے -
*#*#2663#*#*
: ٹچ اسکرین ورژن کی معلومات -
*#*#44336#*#*
: فون کی تیاری کی تاریخ -
*#*#232337#*#
: بلیوٹوتھ ایڈریس
سیٹنگز اور سروس کوڈز:
-
*#*#7594#*#*
: پاور بٹن کا فنکشن تبدیل کرنا -
*#*#4636#*#*
: بیٹری، وائی فائی اور یوزیج ڈیٹا -
*#*#225#*#*
: کیلنڈر ڈیٹا -
*#*#197328640#*#*
: سروس موڈ ایکسیس
ٹیسٹنگ اور مسئلے حل کرنے کے کوڈز:
-
*#*#1472365#*#*
: GPS ٹیسٹ -
*#*#2664#*#*
: ٹچ اسکرین ٹیسٹ -
*#*#0842#*#*
: وائبریشن اور بیک لائٹ چیک -
*#*#7780#*#*
: فیکٹری ری سیٹ
ان کوڈز کے استعمال سے آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی کارکردگی بہتر بنانے، پوشیدہ معلومات جاننے اور مسائل کی تشخیص کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔