انسٹاگرام ریلز کے لیے نیا دلچسپ فیچر متعارف

انسٹاگرام ایک دلچسپ نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ریلز ویڈیوز کو ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محدود کر سکیں گے۔ یہ فیچر مداحوں کے ساتھ خاص مواد شیئر کرنے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ ہوگا۔

ٹیسٹنگ کے دوران، صارفین کو لاکڈ ریلز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک کوڈ درج کرنا ہوگا، جو کہ پوسٹ کے کیپشن میں ایک اشارے کی صورت میں موجود ہوگا۔

برانڈز بھی اس فیچر کا استعمال نئی مصنوعات کی تشہیر کے لیے کر سکتے ہیں۔