کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک مفلوج خاتون کو دوبارہ بولنے میں مدد فراہم کی ہے۔ این نامی خاتون، جو 2005 میں فالج کے باعث مفلوج ہوگئی تھیں، 20 سال بعد مصنوعی ذہانت کی بدولت اپنی آواز میں دوبارہ بات کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔
اس ٹیکنالوجی نے خاتون کے دماغی سگنلز کو ڈی کوڈ کرتے ہوئے الفاظ کو زندگی دی، اور یہ ڈیوائس ابھی کانسیپٹ مرحلے میں ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس پیشرفت سے ایسی ڈیوائسز کی تیاری ممکن ہوگی جو مزید افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتی ہیں۔