ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو اپنی ہی کمپنی ایکس اے آئی کو 33 ارب ڈالر میں بیچ دیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ایکس اے آئی کی کل مالیت 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے 2022 میں سابق ٹویٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ دوسری جانب، امریکی عدالت نے ایلون مسک کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جو ٹویٹر کی خریداری سے پہلے کے بیانات اور شیئرز کی خریداری کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا۔