اسلام آباد میں جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی معلومات اور او ٹی پی چوری ہونے کا ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے حساس ڈیٹا، ای میلز، اور فائلز کے لیک ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
یہ حملے جی میل، مائیکروسافٹ 365، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ، اور ون ڈرائیو کو نشانہ بنا رہے ہیں، جہاں جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
حکام نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے اور لاگ ان سسٹمز کی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ 2FA بائی پاس حملوں سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اپڈیٹس نافذ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔