وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ موٹروے پر پیش نہیں آیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پوری قوم کو موٹر وے واقعے پر غم ہے، افسوس ہے کہ بحث اس پر نہیں ہورہی کہ مجرموں کو سخت سزا دی جائے لیکن دو قسم کی بحثیں ہورہی ہیں کہ موٹروے واقعے پر وزیرمواصلات مستعفی ہو اور ڈی اے این لیب کا کریڈٹ کس کو دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ واقعہ کراچی میں ہوا یا موٹر وے پر؟ یہ واقعہ موٹر وے پر نہیں ہوا لیکن بحثیت مرد میں اس واقعہ کی ذمہ داری لیتا ہوں، میں اس ایوان کا حصہ ہوں جس نے خواتین کو حقوق دلانے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کہاجارہا ہےکہ خاتون نے جب 130 پر فون کیا تو کہا گیا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں، میں نے وہ فون کال سنی، یہ نہیں کہا گیا کہ دائرہ اختیار نہیں۔