اسلام آباد۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 6 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سنٹرکا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 774 ہے جبکہ کورونا وائرس کے 2 لاکھ 90 ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 ہزار 277 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 29 لاکھ 95 ہزار 890 ہوچکی ہے۔
ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔