آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں لیفٹیننٹ ناصر حسین کے گھر گئے اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین نے مادر وطن کے دفاع کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ متحد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے اہلخانہ کے حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔