کے الیکٹرک نے کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی استدعا کرتے ہوئے مزید 143ارب 86کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی۔ جبکہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کی درخواست پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وسط مدتی جائزہ سرمایہ کاری کی حد تک تھا، اس جائزے کا مقصد کے الیکٹرک کی سرمایہ کا جائزہ لینا تھا، کے الیکٹرک کی درخواست میں بہت ساری چیزیں آؤٹ آف اسکوپ ہیں اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنھیں زیر بحث نہیں لانا چاہیے تھا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک جس کارکردگی کا دعوی کررہی ہے وہ زمین پہ کہیں نظر نہیں آرہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹرک نے نصف مدت میں مقررہ سرمایہ کاری کاصرف 39 فیصد مکمل کیا، اب مزید 144 ارب کی سرمایہ کاری مانگ رہی ہے۔