پی آئی اے نے نومولود بچوں کے لیے ٹکٹ معاف کردیا

کراچی: پی آئی اے کی پروازوں پر آب نومولود بچے فری میں سفر کریں گے۔

قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے نومولود بچوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت وہ بغیرٹکٹ سفر کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نومولود بچوں کو فری سفری سہولت اکانومی اور ایگزیکٹو اکانومی کلاس پر بھی ملے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق 2 سال تک عمر والے بچے اب فری سفر کرسکیں گے، اس سے قبل کم عمر بچوں کا ٹکٹ والدین کے ٹکٹ کا 10 فیصد وصول کیا جاتا تھا تاہم بچوں کا ایئر پورٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا جو کہ 500 روپے کے لگ بھگ ہے۔