مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں سمیت ایک خاتون کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک 45 سالہ خاتون کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہادتوں کے بعد بھی بھارتی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔