لاہور میں پہلی مرتبہ تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کرادی گئی 

 

لاہور۔لاہور میں پہلی مرتبہ تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کرادی گئی 

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق مال روڈ پر زیبرا کراسنگ کے ڈیزائن میں جدت پیدا کی گئی ہے جس سے حادثات میں کمی لانے کے ساتھ سڑک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ہوا میں اڑتی دکھائی دیتی مختلف رنگوں سے بنی یہ زیبرا کراسنگ پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے فیصل چوک پر بنائی گئی ہے جو لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

شہر میں مزید 20 مقامات پر ایسی ہی تھری ڈی زیبرا کراسنگ بنائی جائیں گی۔ یہ رات کو چمکتی بھی ہیں اور انہیں متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کو صرف مخصوص پوائنٹس سے سڑک پار کرنے کی ترغیب دلانا ہے  ہے۔