ہری پور۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے ریکورکیاگیاپیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں۔
ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ عظیم قوم بنائیگا، انسان کوشش کرتاہے کامیابی اللہ دیتاہے، علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اس راستے سے بہت دور نکل گئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18سال کی عمر میں بڑے خواب لیکرپہلی بار انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا، دنیا ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف نکل چکی ہے، ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے سوچ کو بہتر کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم غلام نہیں بننا چاہتے ہیں، ہم اپنا راستہ ایجاد کرناچاہتے ہیں، کمیونزم قوموں کیلئے تباہی کا سبب بنتی ہے، انگریز کی غلام اور ذہن کی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، یہ تاثر کہ مغرب ترقی کرسکتی ہے ہم نہیں تو یہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگریز جب سائنسدان بن سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے، ہم وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس سے پاکستان ترقی کرسکے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرکے ترقی کے راستے پر چلنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹ ریکوریونٹ کے ذریعے کرپٹ لوگوں سے پیسہ ریکورکیاجاتاہے، چاہتاہوں کرپٹ لوگوں سے ریکورکیاگیاپیسہ تعلیم پر لگایاجائے، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے اس لئے کہ ہم کاپی کرتے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں، انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا، چین اور آسٹریا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں، انسٹیٹیوٹ کاقیام خیبرپختونخواحکومت کا اہم منصوبہ ہے، واضح رہے کہ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کے شعبے میں تعلیم دی جائیگی۔