وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ویڈیولنک کے ذریعے خطاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے وزیراعظم کے خطاب کی ترتیب سے متعلق پاکستان کو مطلع کردیا ہے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہوگا۔وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 25 ستمبرکوخطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 25 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:45 پر وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھایا تھا اور اس بات بھی امکان ہے کہ ان کی تقریر میں مسئلہ کشمیر کو ہی مرکزیت حاصل ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک میں جمع نہیں ہوں گے۔
193 ارکان پر مبنی جنرل اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام رہنما اپنا ویڈیو بیان بھیجیں گے۔فیصلے کے مطابق تمام حکمران پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام بھیج سکتے ہیں جو کہ اجلاس کے دوران نیویارک میں موجود تمام ملکوں کے مندوبین کی جانب سے تعارف کے بعد پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خطاب 21ستمبر کو ہوگا۔تمام شرکاکے خطاب پہلے سے ریکارڈ شدہ ہوں گے