ملک میں شیعہ،سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی، شیخ رشید 

 

راولپنڈی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی اور اس سلسلے میں کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں۔

پاکستان میں این آر او کوہمیشہ کے لئے دفن کردیا گیاہے،اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے،20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی، یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، نوازشریف این آر او کی تلاش میں ہیں،پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

 جمعرات کو تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے، گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے، حکومت نے ایک پل عبور کیا ہے اور ثابت کیا کہ اس نے بارگیننگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی بل پر سرنڈر نہیں کیا، نیب کے کیسز میں جھکاؤ نہیں کیا جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف جو حساس نوعیت کا بل تھا اس کی مخالفت کی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ 20 تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کریگی، نہ وہ کرسکتی ہے، سینیٹ کے انتخابات میں ان کے 64 اراکین ہوتے ہیں اور وہ اس کمرے سے اْس کمرے میں جانے سے 44 ہوجاتے ہیں، ان کے 38 اراکین کم تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اتنا رگڑا لگا کہ جو بل منظور نہیں ہونے والے تھے وہ بھی حکومت نے منظور کروا دئییوزیر ریلوے نے کہا کہ 20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی اور یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام علما کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی امن کا شہر ہے، ہم سب یہاں ایک ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کا احترام کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئی ریڈلائن کراس نہیں کی گئی، شام میں میری شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی تو سب پرباش ہے، شہباز شریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا اور اس نے اسمبلی میں کوئی غلط بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی زیادہ فعال تھی۔

 ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ش) کا نکلنا طے ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف میں جرات نہیں کہ جیل نہیں کاٹ سکیں، وہ آج بھی این آر او کی تلاش میں ہیں تاہم ایک روزقبل پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔