اسلام آباد۔ریکوڈک کیس میں عالمی بینک نے پاکستان کیخلاف 6 ارب ڈالرز جرمانے کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔
عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019 میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ثالثی فورم انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ ٹریبونل نے جولائی 2019 میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔
اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب تازہ ترین پیش رفت میں 16ستمبر کو ہوئی سماعت کے دوران انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان کے حق میں حکم امتناع مستقل کرنیکا حکم دیا ہے۔
یہ ریکوڈک معاملے پر پاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل اپریل 2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پرہوئی تھی۔ جبکہ اب ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021 میں ہوگی۔