فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر دئیے گئے بیان پر وزیراعظم سےمعافی مانگ لی

 

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم  نقوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم اورتمام پارٹی کارکنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں کہنا چاہ رہا تھا کہ وزیراعظم سے وزیرِ توانائی اور ایس ایس جی سی کی شکایت کروں گا، میں اپنے قائد سے معذرت چاہتا ہوں جو نہایت پُرعزم انسان ہیں جن سے میں آج تک ملا ہوں۔

اضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس شمیم نقوی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں چاہے حکومت (ن) لیگ کی ہو یا تحریک انصاف کی اس شہرمیں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا تھا شہریوں کو گیس نہیں مل رہی، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے، وزیر اعظم صاحب بھی سنیں، وزیر توانائی عمر ایوب بھی سنیں اور ندیم بابر بھی سنیں میں شور بھی مچاؤں گا اور انھیں شرم بھی دلاؤں گا۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، دو سال گزرگئے مسئلہ حل کرو۔