لاہور. سابق وزیر اعظم میاں نواز شریفنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے،مریم نواز نے بھی اپنے والد کی جانب سے اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیاکی کسی ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنایا ہے۔ لندن میں موجود نواز شریف نے عوام سے رابطے میں رہنے کیلئے ٹوئٹر کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ان کی صاحبزادی اور رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہان ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں تھا اورنہ ہی وہ کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایکٹیو تھے، تاہم اب وہ بھی ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہیں گے۔
نواز شریف نے اپنا پہلا ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں انھوں نے لکھاکہ "ووٹ کو عزت" دو۔
شہباز گل نے بھی نواز شریف کے اکاونٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مفرور کا اکاؤنٹ بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ زمانہ حال میں رابطے کی بہترین ویب سائٹ ہے جس پر دنیا بھر کے سیاسی وسماجی راہنما اپنی بات لوگوں تک پہنچانے کے لیے ٹویٹ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی لوگوں سے رابطے لیے اکاؤنٹ بنایاہے۔