سارے چو ر اکٹھے ہوگئے، سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگیا ہے، شہباز گل 

 

لاہور۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ جب سارے چوراکٹھے ہو جائیں تو سمجھ لیں کوئی ایماندارتھانیدارآ گیاہے۔

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزیشن کی پیاس بجھ نہیں رہی،ماضی میں اپوزیشن کی یہ پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کیا کچھ نہیں کہتی رہیں،جھوٹ میں شریف خاندان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کہتے تھے جب بھی نواز شریف کو حکومت ملی ملک کنگال ہوا، شہباز گل نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو سابقہ حکومت کے قرضے واپس کرنے تھے،عمران خان نے شب و روز محنت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

 احساس پروگرام میں بلاتفریق عوام کی مالی معاونت کی گئی، پناہ گاہ اورلنگرخانے کامذاق اڑایاجاتاہے،جس کے سرپرچھت نہیں اس سے پناہ گاہ کی اہمیت پوچھیں،جس کودووقت کاکھانانہیں ملتااس سے لنگرخانے کی اہمیت پوچھیں، شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیااورغریب کاسوچا، کوروناکے دوران اشرافیہ چاہتی تھی مکمل لاک ڈاؤن ہو۔