سوشل میڈیا پر حزب اختلاف کی اے پی سی اور نواز شریف کا خطاب چھا گیا 

 

 اسلام آباد۔سوشل میڈیا کے تمام نیٹ ورکس پر متحدہ حزب اختلاف کی اے پی سی  اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  کا خطاب چھاگیا۔

 سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس پر نواز شریف کے خطاب کی ویڈیوز نہ صرف پوسٹ کی گئیں بلکہ بڑی تعداد میں صارفین کمنٹس بھی دے رہے ہیں، فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب سمیت  دیگر سماجی رابطوں کے ذرائع پر اے پی سی چھائی رہی۔

 ایک بہت بڑی تعداد میں صارفین  براہ راست  اپنی رائے دیتے رہے۔ 

تصاویر لگتی رہیں، ٹوئٹر پر ووٹ کو عزت دو،محمد نواز شریف، اے پی سی ٹاپ ٹرینڈ رہے۔