میری تقریر براہ راست کیوں نہیں دکھائی، فضل الرحمان کا بلاول سے احتجاج

 

اسلام آباد۔آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں تقریر نہ دکھانے پر مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے احتجاج کیا۔

 جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ باقی لوگوں کی تقریر براہ راست دکھائی گئیں، میری تقریر کیوں نہیں دکھائی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بلاول بھٹو نے وضاحت کے لیے مریم اورنگزیب اور شیری رحمان کو بلالیا، اے پی سی کا دوسرا سیشن ان کے ہمراہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شرکاء نے دوسرے سیشن کی تقریریں لائیو نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔

 بلاول بھٹو کی وضاحت پر مولانا فضل الرحمان مطمئن نہ ہوپائے، فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تقریر براہ راست نہ دکھانے کی درخواست نہیں کی تھی۔