چکوال،مسافر کوچ کھائی میں جا گری،6جاں بحق،11زخمی  

چکوال۔چکوال کے علاقہ اعجاز آباد کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 6  افراد جا ں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ حادثہ چواسیدن شاہ روڈ پر پیش آیا۔ 

مسافر کوچ چکوال سے چواسیدن شاہ جارہی تھی کہ اعجاز آباد کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔

 حادثہ کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ11افرادزخمی ہو گئے جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو 1122اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر  پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کیا۔

 شدید زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔