لاہور۔سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این ایل جی) نے کہا ہے کہ شدید سردی میں قلت کا سامنا کرپڑسکتا ہے اور موسم سرما میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔
ایس این ایل جی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ کے باعث ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق بڑھ جاتا ہے۔
شدید سردی میں کمپنی کو 500ایم ایم سی ایف ڈی تک کی گیس قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس صرف کھانا بنانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔
گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایل این جی کی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود موسم سرما میں صنعتی شعبہ جات کو کچھ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔