فضل الرحمن کی نیب پیشی ، 10ہزارباوردی رضاکاروں کے نیب آفس جانے کا فیصلہ

مفتی محمود مرکز میں صوبائی سالاراعلیٰ مولانا عزیز احمد اشرفی کی زیر صدارت سالاروں کے اجلاس میں نیب پیشی کے موقع پر 10ہزار باوردی رضاکاروں کے نیب آفس جانے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔

 

دریں اثناء  مولانا فضل الرحمن کی نیب پیشی کے حوالے سے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 30ستمبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں غورکیا جائیگا کہ فضل الرحمٰان نے پیش ہوناہے یا نہیں۔