پشاورمیں خصوصی افراد کا 28 واں قومی سپورٹس میلہ اختتام پذیر 

پشاور۔قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں خصوصی افراد کا 28 واں قومی سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔تین روزہ سپورٹس میلے میں  750 کھلاڑیوں نے 47 مختلف گیمز میں حصہ لیا۔

چیف سیکرٹر ی خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پرآتش بازی بھی کی گئی۔

 قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں خصوصی افراد کا 28 واں قومی سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ سپورٹس میلے میں  750 کھلاڑیوں نے 47 مختلف گیمز میں حصہ لیا۔

 ایونٹ میں کرکٹ،وہیل چئیر ریس، ویٹ لفٹنگ، رسہ کشی اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوئے۔اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹر ی خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرکاظم نیاز کاکہنا تھا کہ سول سیکرٹریٹ میں خصوصی افراد کیلئے انتظامات کئے گئے،اور مزید بھی بہتری لا ئیں گے۔ مخصوص افراد کے کوٹہ کیلئے کمیٹی بنا یا ہے، کمیٹی کے سفارشات بہت جلد کابینہ میں پیش ہونگے۔۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی بھی کی گئی۔