پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا

 

کراچی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 192 کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ برائے 21-2020 کی کٹیگریز کا اعلان کردیا ہے۔

 192 کھلاڑیوں میں سے 10 کرکٹرز کو اے پلس کٹیگری سے نوازا گیا ہے جس میں یا تو ڈومیسٹک کرکٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں یا پھر وہ کھلاڑی جو قومی سکواڈ کا حصہ تو ہیں مگر ان کے پاس پی سی بی کا سنٹرل یا ایمرجنگ کنٹریکٹ نہیں ہے۔

ان کھلاڑیوں میں عمران بٹ (بلوچستان)، نعمان علی (ناردرن)، ظفر گوہر (سنٹرل پنجاب)،  بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، کاشف بھٹی (بلوچستان)، سہیل خان (سندھ) اور خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) شامل ہیں۔

بی کٹیگری کْل 47‘کٹیگری سی مجموعی طور پر 71 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں پی ایس ایل2019 یا 2020 کاحصہ  رہنے والے کرکٹرز، قائداعظم ٹرافی  میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی، پاکستان کپ 19-2018 کے 10 ٹاپ پرفارمرز، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو 19-2018 کے بہترین بیٹسمین‘باؤلر اور ایج گروپمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں باقی رہ جانے والے 26 کھلاڑیوں کو کٹیگری ڈی میں جگہ دی گئی ہے۔