نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن بارہ بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کیلئے 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد تین دن ٹیم مکمل آئسولیشن میں رہے گی۔