ملتان۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کاکلبدھ کو ملتان میں آغاز ہو گا، افتتاحی میچ میں ٹائٹل کا دفاع کرنیوالی ٹیم ناردرن کا مقابلہ خیبرپختونخوا کیساتھ ہو گا۔
ایونٹ میں ہر روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سہ پہر 3 اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔
30ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا دوسر امرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا (آج)بدھ کو ملتان میں آغاز ہو گا۔ تینتیس میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے پاکستان میں تقریباََ چھ ماہ بعد ایک بار پھراعلیٰ سطحی کرکٹ شروع ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔
تیس ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسر امرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔پاکستان دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے باوجود اپنے ڈومیسٹک سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا۔
بند دروازوں کے باعث شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے مداحوں اور کرکٹ فینز کو ان کے پسندیدہ کھیل کے براہ راست مناظر دکھانے کے لیے پی ٹی وی سپورٹس سے تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی پروڈکشن میں 14 جدید طرز کے کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔
ایونٹ میں تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، جس کے مطابق ایونٹ جیتنے والی ٹیم چمچماتی ٹرافی کے ساتھ ساتھ 50 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنرزاپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس، ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن اور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچز دیکھیں گے۔